Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / دہلی میں ایک لاکھ سے زائد بوگس ووٹرس۔ کانگریس

دہلی میں ایک لاکھ سے زائد بوگس ووٹرس۔ کانگریس

نئی دہلی۔/23ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظرکانگریس نے آج بوگس ووٹروں کا مسئلہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور مزید کسی تاخیر کے اسمبلی انتخابات کی تواریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر دہلی پردیش کانگریس ارویندرسنگھ نے بتایا کہ صرف منڈکا اور وکاس پوری حلقوں میں ایک لاکھ سے زائد بوگس ووٹرس ہیں جبکہ پارٹی کارک

نئی دہلی۔/23ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظرکانگریس نے آج بوگس ووٹروں کا مسئلہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور مزید کسی تاخیر کے اسمبلی انتخابات کی تواریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر دہلی پردیش کانگریس ارویندرسنگھ نے بتایا کہ صرف منڈکا اور وکاس پوری حلقوں میں ایک لاکھ سے زائد بوگس ووٹرس ہیں جبکہ پارٹی کارکنوں نے حال ہی میں گھر گھر جاکر سروے کیا تو پتہ چلا کہ کئی افراد کے نام 10تا15بوگس ووٹ ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈر ہارون یوسف اور پردیش کانگریس ترجمان مکیش شرما بھی اس وفد میں شامل تھے جس نے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپتھ سے ملاقات کی اور بوگس ووٹروں کی نشاندہی کیلئے فی الفور اقدامات کا مطالبہ کیا اور اس مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ انتخابات کے نتائج کا نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT