Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا قتل

دہلی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کا قتل

نئی دہلی۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کی شام دہلی کے علاقہ برہماپوری میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی جبکہ ایک 50 سالہ خاتون اور ان کی 2 دختران بالترتیب 19 سال اور 9 سال کی نعشیں مکان میں پائی گئیں۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پہنچی تو مکان کا دروازہ اندر سے بند تھا اور دروازہ توڑکر پولیس اندر داخل ہونے پر نعشیں مسخ ہوگئی تھیں کیوں کہ قتل کی واردات پیش آئے 3 دن ہوگئے تھے مہلوکین کی بحیثیت سائرہ (50 سالہ) اور دختران 19 سالہ ، 9 سالہ شبنم شناخت کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT