Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں بین الاقوامی وزرائے صحت کانفرنس

دہلی میں بین الاقوامی وزرائے صحت کانفرنس

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زچہ اور بچہ کی اموات کی روک تھام پر بہترین طریقہ کار سے آگہی اور باہمی تبادلہ خیال کیلئے تقریباً 24 ممالک کے وزرائے صحت اور مندوبین دو روزہ کانفرنس میں شریک ہوں گے جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی 27 اگست کو یہاں افتتاح کریں گے۔ ایڈیشنل سکریٹری وزارت صحت مسٹر سی کے مصرا نے بتایا کہ کال ٹو ایکشن 2015ء کے زیرعنوان کانفرنس میں زچہ و بچہ کی شرح اموات پر قابو پانے کیلئے پانی، غذائیت، صاف ستھرا ماحول، صحت، مالی امداد، کارپوریٹ کی شراکت اور جوابدہی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس 21 ممالک کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ثابت ہوگی جس میں علاج و معالجہ کے جدید طریقہ کار اور تجربات پر باہم معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا اور تقریباً 24 ممالک کے وزرائے صحت زچہ اور بچہ کی حفاظت کیلئے اختراعی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

TOPPOPULARRECENT