دہلی میں بی جے پی لیڈر کیخلاف عصمت ریزی کا مقدمہ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے حالیہ انتخابات میں شکور بستی سے مقابلہ اور ناکام بی جے پی امیدوار ایس سی واٹس کے خلاف ایک خاتون نے مبینہ طور پر چھیڑچھاڑ اور جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ اس خاتون نے یہ شکایت کی ہیکہ بی جے پی لیڈر نے متعدد مرتبہ ان کی عصمت ریزی کی۔ یہ لیڈر پتم پورہ علاقہ میں ایک انسٹیٹ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے حالیہ انتخابات میں شکور بستی سے مقابلہ اور ناکام بی جے پی امیدوار ایس سی واٹس کے خلاف ایک خاتون نے مبینہ طور پر چھیڑچھاڑ اور جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ اس خاتون نے یہ شکایت کی ہیکہ بی جے پی لیڈر نے متعدد مرتبہ ان کی عصمت ریزی کی۔ یہ لیڈر پتم پورہ علاقہ میں ایک انسٹیٹیوٹ کے صدرنشین ہیں اور یہ خاتون اس انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ تھی۔ اس نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں کام کے دوران متعدد مرتبہ واٹس نے عصمت ریزی کی تھی۔ اس نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اس کے خلاف اہانت آمیز فقرے کستے اور عصمت ریزی کے بارے میں کسی سے شکایت پر سنگین عواقب و نتائج کی دھمکی دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ ایس سی واٹس کئی سال تک کانگریس سے وابستہ رہے گی اور گذشتہ سال ڈسمبر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے شکور بستی حلقہ سے مقابلہ کیا اور عام آدمی پارٹی لیڈر ستیندر جین نے انہیں شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT