Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / دہلی میں بی جے پی کی شکست کی وجوہات کا آر ایس ایس سرسنچالک جائزہ لیں گے

دہلی میں بی جے پی کی شکست کی وجوہات کا آر ایس ایس سرسنچالک جائزہ لیں گے

نئی دہلی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی دہلی اسمبلی انتخابات میں شرم ناک شکست کے پس منظر میں آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے آج سنگ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے بھگوا پارٹی کی شکست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھاگوت اپنے کیشوکنج دفتر پہنچے۔ ان کے ہمراہ سریش بھیاجی جوشی بھی تھے۔ آر ایس ایس نے انہیں دوسرے مقام پر س

نئی دہلی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی دہلی اسمبلی انتخابات میں شرم ناک شکست کے پس منظر میں آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے آج سنگ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے بھگوا پارٹی کی شکست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھاگوت اپنے کیشوکنج دفتر پہنچے۔ ان کے ہمراہ سریش بھیاجی جوشی بھی تھے۔ آر ایس ایس نے انہیں دوسرے مقام پر سمجھا جاتا ہے۔ جوائنٹ جنرل سکریٹریوں سریش سونی، دتاتریہ، ہوسبولے اور کرشن گوپال سے ان کا تبادلہ خیال ہوا جو آر ایس ایس اور بی جے پی کی درمیانی کڑی سمجھے جاتے ہیں۔ اجلاس میں یہ تمام حاضر تھے۔ اجلاس کے دوران بھاگوت نے بی جے پی کی ناکامی کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا اور بی جے پی کو آر ایس ایس کی تائید کا تیقن دیا۔ دہلی میں پارٹی کو شرم ناک شکست ہوئی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ آر ایس ایس کے اعلی سطحی عہدیداروں نے تفصیل سے ناکامی کی وجوہات پر غور و خوص کیا۔ ذرائع کے بموجب آر ایس ایس اور بی جے پی کے سینئر قائدین کا ایک اجلاس بھی امکان ہے کہ جاریہ ہفتے کے اواخر میں منعقد کیا جائیگا تاکہ نقصانات کا تخمینہ کیا جائے اور سابقہ موقف بحال کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔دہلی میں پارٹی کی ناکامی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی کے اندرون 9 ماہ پیش آئی ہے۔ پارٹی نے دہلی سے 5 پارلیمانی حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ موجودہ ناکامی بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں کے لئے زبردست صدمہ ثابت ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT