Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں تعمیرات اور لاریوں پر پابندی برخاست

دہلی میں تعمیرات اور لاریوں پر پابندی برخاست

نئی دہلی 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے آج دہلی ۔ ایم سی آر خطہ میں تعمیراتی سرگرمیوں پر اپنا امتناع برخاست کردیا اور ٹرکوں کو قومی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جبکہ حکام کو اُن کی آمد و رفت پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم، گرین پیانل نے دہلی ۔ نیشنل کیاپٹل ریجن خطہ میں آلودگی کا سبب بننے والی صنعتی سرگرمیوں پر عائد اپنی پابندی اُٹھانے سے انکار کردیا ہے۔ این جی ٹی چیرپرسن جسٹس سوتنتر کمار کی زیرقیادت بنچ نے کہاکہ صنعت سے خارج ہونے والے دھوئیں، کچرا و فاضل زرعی اشیاء جلانے سے متعلق تمام ہدایات بدستور لاگو رہیں گی۔ ٹریبونل نے پڑوسی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کو بھی ہدایت دی کہ آلودگی پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں اپنے منصوبہ عمل کو اندرون دو ہفتے پیش کریں۔ ٹریبونل نے ایسٹرن پریفرل اکسپریس وے کی تعمیر کے لئے منظوری دے دی لیکن کہاکہ اِس کے سبب دھول والی آلودگی پیدا نہیں ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT