Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں تلنگانہ خاتون وزراء کی توہین کی سخت مذمت

دہلی میں تلنگانہ خاتون وزراء کی توہین کی سخت مذمت

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے تناظر میں گذشتہ دنوں دہلی میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء بالخصوص خاتون وزراء کے ساتھ چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کی موجودگی میں پیش آئے توہین و ہتک آمیز پیش آئے واقعہ کی سخت مذمت کی گئی اور اس پس منظر میں متحدہ آندھرا پردیش میں ریاستی قانون ساز اسمب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے تناظر میں گذشتہ دنوں دہلی میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزراء بالخصوص خاتون وزراء کے ساتھ چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کی موجودگی میں پیش آئے توہین و ہتک آمیز پیش آئے واقعہ کی سخت مذمت کی گئی اور اس پس منظر میں متحدہ آندھرا پردیش میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے امکانی آخری مختصر مدتی بجٹ اجلاس کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے اور اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوص کرنے آج صبح ریاستی وزیر پنچایت راج مسٹر کے جانا ریڈی کی قیام گاہ پر تمام تلنگانہ وزراء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں بتایا جاتا ہے کہ مسرس مکیش گوڑ وزیر مارکیٹنگ اور ڈی ناگیندر وزیر لیبر کے ماسواء دیگر تمام وزراء ( علاقہ تلنگانہ ) نے شرکت کی اور اس اجلاس میں تمام وزراء نے متفقہ طور پر اس تجویز سے اتفاق کیا کہ آج چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کی صدارت میں ریاستی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ووٹ آن اکاونٹ ( علی الحساب ) بجٹ کی کابینہ میں منظوری کے لیے منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے ۔

وزیر پنچایت راج کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں بجٹ اجلاس کے دوران تلنگانہ وزراء کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بعد ازاں متفقہ طور پر ریاستی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے اور آج بجٹ کی پیشکشی کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ وزراء کے منعقدہ اجلاس کی مکمل روئیداد سے بعد ازاں ریاستی وزراء مسرس مکیش گوڑ اور ڈی ناگیندر کو بھی واقف کروادیا گیا ۔ اور اس فیصلہ پر عمل کرنے کی خواہش بھی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT