Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں حملوں کی سازش ناکام

دہلی میں حملوں کی سازش ناکام

نئی دہلی ۔16 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) دو جہادی تنظیم کے مشتبہ کارکن جو مبینہ طورپر دہلی میں کرسمس اور نئے سال کے موقع پر دہشت گرد حملوں کی سازش کررہے تھے گرفتار کرلئے گئے ۔ دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ نے کہا کہ دونوں مشتبہ کارکن سمجھا جاتا ہے کہ یوپی کے ضلع سنبھل کے متوطن تھے ۔ پولیس نے اُن کے ناموں کا انکشاف کرنے یا اُس تنظیم کی شناخت ظاہر کرنے سے جن سے اُن کا تعلق ہے انکار کردیا ۔ خصوصی شعبہ کی ٹیمیں پورے یوپی میں مختلف مقامات پر جہادی تنظیم کے کارکنوں کی تلاش میں دھاوے کررہی ہیں ۔ پولیس نے ان دونوں نوجوانوں کو کافی دن تک زیرنگرانی رکھنے کے بعد گرفتار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT