Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں خاتون کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی

دہلی میں خاتون کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی علاقے سے کل رات ایک 26 سالہ خاتون کا اغواء اور 6 افراد کی جانب سے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو مفرور ہیں ۔ پولیس کے مطابق اتم نگر کی ساکن یہ خاتون کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایوینٹ مینجمنٹ فرم کے پاس کام کرتی ہے ۔ کل رات12.30 بجے ایک

نئی دہلی ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی علاقے سے کل رات ایک 26 سالہ خاتون کا اغواء اور 6 افراد کی جانب سے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو مفرور ہیں ۔ پولیس کے مطابق اتم نگر کی ساکن یہ خاتون کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایوینٹ مینجمنٹ فرم کے پاس کام کرتی ہے ۔ کل رات12.30 بجے ایک آٹو ڈرائیور نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی۔وہ اس خاتون کو جانتا تھا ۔ اس نے 10.30 بجے اس خاتون کو ملچند ہاسپٹل کے ٹریفک سگنل پر چھوڑا اس وقت خاتون نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ کچھ دیر انتظار کرے کیونکہ وہ اسی آٹو کے ذریعہ اپنے گھر واپس جائے گی ۔ اس کے بعد خاتون نے ڈرائیور کو فون کال کیا اور اسی اثناء میں ایک سائنٹرو کار وہاں پہونچی جس میں 5 افراد سوار تھے اور انہوں نے خاتون کو کھینچ کر کار میں بٹھالیا اور فرار ہوگئے ۔ آٹو ڈرائیور نے کار کا نمبر نوٹ کرتے ہوئے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔تلاشی کے بعد یہ خاتون دکھشن پوری علاقے میں سڑک پر پڑی ہوئی ملی ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ایک گھر میں بند کرکے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ہے ۔ طبی معائنے میں بھی توثیق ہوچکی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT