Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / دہلی میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، دہشت گردی کا امکان مسترد

دہلی میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، دہشت گردی کا امکان مسترد

نئی دہلی،25اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)پرانی دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے نیا بازار میں آج صبح دھماکے کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے دہشت گردی کے امکان کو مسترد کردیا۔ پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوع کا جائزہ لینے پہنچے جوائنٹ پولیس کمشنر(سکیورٹی)ویریندر سنگھ چہل نے بتایا کہ یہ دھماکہ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا ۔شروعاتی جانچ کے مطابق یہ دھماکہ جوٹ کے ایک بورے میں ہوا،جسے ایک شخص اپنی پیٹھ پر لاد کر لے جارہا تھا۔اس شخص کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ نزدیک میں ہی موجود تین افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کافی دور تک سنائی دی۔اس کے اثر سے آس پاس کی عمارتوں اور کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ابتدائی جانچ کے مطابق جس بورے میں دھماکہ ہوا ممکن ہے کہ اس میں پٹاخے رکھے ہوئے تھے ۔تاہم مسٹر چہل نے کہا کہ اس بارے میں ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔فورنسک ٹیم کو جانچ کے لئے بلایا گیا ہے ۔اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ بورے میں کس قسم کا دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر پولیس تعینات ہے اور وہاں گاڑیوں اور لوگوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے ۔شمالی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر مدھر ورما اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور جانچ کی نگرانی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT