Sunday , August 19 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں دھند کی جگہ کہر، ٹرین سرویس میںخلل

دہلی میں دھند کی جگہ کہر، ٹرین سرویس میںخلل

نئی دہلی 24نومبر(سیاست ڈاٹ کام قومی دارالحکومت میں صبح کی اولین ساعتوں میں آج آلودگی والے دھند کی جگہ کہرے نے لے لی تھی جس کی چادر دبیز ہو نے کی وجہ سے ریل گاڑیوں کانقل و حمل متاثر ہونے کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی کمی آئی۔کم سے کم درجہ حرارت آج (جمعہ) چار پوائنٹ کمی کے ساتھ سات عشاریہ چھ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔اس کی وجہ سے دہلی کا موسم خوشگوار رہا۔کئی علاقوں میں کہرے کی چادر تنی نظر آئی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج آسمان صاف رہے گا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ہوا میں نمی بھی 69 سے 50 فیصد کے درمیان رہے گی۔ گذشتہ کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 عشاریہ چھ ڈگری یعنی معمول سے ایک پوائنٹ کم رہا۔

TOPPOPULARRECENT