Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / دہلی میں دھول کا طوفان ، 24 طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا

دہلی میں دھول کا طوفان ، 24 طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا

کئی ٹرین سرویس متاثر ،شہر میں تاریکی، دارالحکومت میں بارش کے بعد راحت
نئی دہلی ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں آج شام دھول کے طوفان میں شہریوں کو پریشان کردیا ۔ سارا شہر شدید دھول کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا ۔ ٹریفک جام ہوگئی ، لوگوں کو سامنے کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی تھی ۔ 24 طیاروں کا رخ موڑدینا پڑا جبکہ کئی ٹرین سرویسیں متاثر رہیں ۔ رائیسینا ہل کامپلکس کا سبزہ زار بھی دھول سے لت پت ہوگیا ۔ سرکاری بنگلوں میں بھی دھول کے باعث ساز و سامان خراب ہوگئے ۔ پورے علاقے میں ہر جگہ دھول ہی دھول دکھائی دے رہی تھی اس کے تھوڑی دیر بعد ہلکی بارش ہوئی تھی فضاء صاف ہوگئی ۔ دھول کی وجہ سے سامنے کی چیز دکھائی نہیں دے رہی تھی ۔ کئی گاڑیوں کو اپنی جگہ ہی ٹھہرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔ پیدل چلنے والوں کو ادھر ادھر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ لوگ سہارا ڈھونڈنے کی کوشش کررہے تھے ۔ آفس جانے والوں اور دیگر افراد کو پریشان حال دیکھا گیا جبکہ دفاتر کی تمام عمارتوں کی کھڑکیاں بند کردی گئیں ۔ دوپہر کی گرم ترین چلچلاتی دھوپ کے فوری بعد اچانک دھول کا طوفان اٹھا ۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے اس سے پہلے ژالہ باری کے بعد بارش کی پیش قیاسی کی تھی ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا تھا کہ دارالحکومت دہلی اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور کل دھول کا طوفان آنے کا امکان ہے ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل محکمہ موسمیات مرتنجئے مہاپاترا نے کہا کہ شمالی راجستھان اور ہریانہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کی وجہ سے طوفانی بارش اور دھول کا طوفان آنے کا امکان تھا ۔ اس کی وجہ گرمی میں اضافہ کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی اضافہ بتائی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT