Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / دہلی میں رائے دہندوں کے موڈ کو سمجھنے میں ناکامی کا اعتراف

دہلی میں رائے دہندوں کے موڈ کو سمجھنے میں ناکامی کا اعتراف

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار بی جے پی نے آج یہ اعتراف کیا ہے کہ یہ اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے اور بتایا کہ پارٹی بہت جلد انتخابی ہزیمت کے پس پردہ وجوہات کا پتہ چلائے گی۔ پارٹی نے یہ کہا ہے کہ دہلی کی شکست پارٹی کی مشترکہ ناکامی ہے کسی ایک شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار بی جے پی نے آج یہ اعتراف کیا ہے کہ یہ اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے اور بتایا کہ پارٹی بہت جلد انتخابی ہزیمت کے پس پردہ وجوہات کا پتہ چلائے گی۔ پارٹی نے یہ کہا ہے کہ دہلی کی شکست پارٹی کی مشترکہ ناکامی ہے کسی ایک شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جاسکتا بصورت دیگر وزیر اعظم نریندر مودی قصور وار پائے جائیں گے۔ بی جے پی قائدین نے ارویند کیجروال کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کرنی ہوگی اور دہلی کی ترقی کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ مرکز نے نئی حکومت سے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ہے۔ بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے سب سے بڑی ناکامی ہے اور شکست کی وجوہات پر محاسبہ کریں گے اور ہم عوام کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں اور امید ہے کہ ارویند کیجروال عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ تیقن دیا ہے کہ حکومت دہلی کو ممکنہ اعانت کی جائے گی۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری مرلیدھر نے کہا کہ دہلی کے انتخابات میں بی جے پی کی شکست ہماری پارٹی کی مشترکہ ناکامی ہے اور کسی ایک شخصیت کو مورد الزام ٹہرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ہریانہ کے اس انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد یہ خوش فہمی میں تھی کہ دہلی بھی ہماری ہوگی۔لیکن دہلی کے انتخابات پر دیگر ریاستوں کے نتائج اثر انداز نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے انتخابات میں مسائل علحدہ نوعیت کے تھے اور مرکزی حکومت کی کارکردگی انتخابی موضوع نہیں تھا۔ بی جے پی کے ایک اورتر جمان نلین کوہلی نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ دہلی کے رائے ہندوں نے پارٹی کی منشور کو کیوں مسترد کردیا اور امید ہے کہ ارویند کیجروال اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔تاہم بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اوپادھیائے نے یہ اعتراف کیا کہ عوام کے موڈ کو سمجھنے میں پارٹی ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکست کے باوجود عوام کی خدمت بدستور کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT