Wednesday , December 12 2018

دہلی میں رات 10 بجے کے بعد شاپنگ مالس کیلئے برقی نہیں

نئی دہلی 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں شدید برقی کی قلت سے نمٹنے رات 10 بجے کے بعد سے شاپنگ مالس کو سربراہی بند کردینے اور بعض موقعوں پر اسٹریٹ لائیٹس بند کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میں برقی کی شدید قلت ہے اور گرمی عروج پر پہونچ گئی ہے ۔ درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس ہوگیا ہے ۔ دہلی میں کئی علاقوں میں یومیہ سات گھنٹوں تک برقی شٹ ڈاؤن ہو رہا ہے اور گذشتہ 10 دن قبل طوفانی ہواؤں اور بارش کے نتیجہ میں کئی ٹرانسمیشن لائینں تباہ ہوگئی ہیں۔ حکومت دہلی کی جانب سے ٹراسمیشن کے کام کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے شہریوں سے کہا کہ وہ مشکل کے اس وقت میں آگے آئیں اور برقی کے تحفظ میں تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT