Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں راہول گاندھی کی زیر قیادت مشعل جلوس

دہلی میں راہول گاندھی کی زیر قیادت مشعل جلوس

نئی دہلی۔/24مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی 28مئی کو قومی دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئیں گے تاکہ پانی اور برقی کی قلت پر دہلی میں عاپ حکومت اور مرکز میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جاسکے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجئے ماکن نے بتایا کہ راج گھاٹ سے دہلی سکریٹریٹ تک شام 6:30 بجے نکالے جانے والے ’ مشعل جلوس ‘ کی قیادت راہول گاندھی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT