Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ریونیو عہدیداروں پر 25ہزار روپئے کا جرمانہ

دہلی میں ریونیو عہدیداروں پر 25ہزار روپئے کا جرمانہ

نئی دہلی۔/8ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے حکومت دہلی کے عہدیداروں پر 100 کروڑ روپئے مالیتی ایک قطعہ اراضی ( پلاٹ ) کے بارے میں اطلاعات سینئر حکام کی ہدایت کے باوجود فراہم نہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ 35ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ یہ عذر پیش کیا گیاہے کہ یہ ریکارڈس ریونیو ٹرائیل کورٹ سے غائب ہوگئے ہیں۔ انفارمیشن کمشنر سریدھر آچاریہ نے ساؤتھ دہلی میونسپل آفس کے CPIOمنیش جین اور سابق CPIO شیام چندپر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے اعلیٰ عہدیداروں سے کہا کہ جرمانہ کی رقم ان کی تنخواہ اور وظیفہ سے منہا کی جائے۔ایک شخض ہریش تیاگی نے تین سال قبل قانون حق معلومات کے تحت ایک درخواست داخل کرکے قطعہ اراضی کے بارے میں تفصیلات طلب کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT