Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں زیرزمین پانی میں انحطاط ایک سنگین مسئلہ

دہلی میں زیرزمین پانی میں انحطاط ایک سنگین مسئلہ

نئی دہلی ۔11 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت ، حکومت دہلی اور مجالس مقامی نے اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ زیرزمین پانی میں انحطاط قومی دارالحکومت میں ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک مشرا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ صارفین کے استعمال کے پانی کی مقدار میں کمی نہیں کی جاسکتی ۔ زیرزمین پانی کے تحفظ کا جب تک مسئلہ نہ حل کیا جائے کچھ بھی نہیں ہوسکتا ۔ بنچ نے مرکزی حکومت سے فوری عبوری اور طویل مدتی اقدامات کرنے کی خواہش کی تاکہ دہلی کے زیرزمین پانی کی مقدار میں کمی پر قابو پایا جاسکے ۔ سپریم کورٹ نے 8 مئی کو زیرزمین پانی کے استحصال پر شدید تشویش ظاہر کی تھی اورعہدیداروں سے کہا تھا کہ اس صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کئے جائیں کیونکہ زیرزمین پانی میں انحطاط کا مسئلہ اُس وقت اُٹھ کھڑا ہوا ہے جبکہ دہلی میں غیرمجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اس مسئلہ کی سپریم کورٹ میں سماعت ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT