دہلی میں ساتویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی

نئی دہلی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی دہلی کے اندر پوری علاقہ میں ایک ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔ اس کی ماں نے شبہ ظاہر کیاکہ اس لڑکی نے یہ انتہائی اقدام اس لئے کیا ہوگا کیوں کہ ایک اسکول ٹیچر نے اسے ڈانٹا تھا۔ پولیس نے کہاکہ اس کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس لڑکی نے ہفتہ کو اس وقت اپنے مکان میں خودکشی کرلی جب اس کی ماں، جو ایڈوکیٹ ہے، عدالت کو گئی ہوئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT