Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں صدر راج برقرار رکھنے مرکز کا فیصلہ !

دہلی میں صدر راج برقرار رکھنے مرکز کا فیصلہ !

نئی دہلی ۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے دہلی میں تازہ انتخابات کے انعقاد سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وزارت اُمور داخلہ نے قومی دارالحکومت میں کسی بھی جماعت کی جانب سے تشکیل حکومت کا دعویٰ نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سال فروری تک صدر راج کی برقراری کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹارنی جنرل 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کو حکومت کے اس فیصلے سے واقف کرادیں گے ۔ اس سے پہلے 5 اگست کو عدالت نے مرکز سے دہلی اسمبلی کے بارے میں موقف واضح کرنے کی ہدایت دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT