Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تائید نہیں کی جائیگی: کانگریس

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تائید نہیں کی جائیگی: کانگریس

نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج زور دے کر کہا کہ دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے عام آدمی پارٹی کی تائید نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔ یہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ فوری انتخابات سے گریز کیلئے کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی عام آدمی پارٹی کی تائید کے خواہاں ہیں۔ پارٹی ترجمان مکیش شرما نے کہا کہ کانگریس نے پہلے ہی یہ

نئی دہلی۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج زور دے کر کہا کہ دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے عام آدمی پارٹی کی تائید نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔ یہ اطلاعات مل رہی تھیں کہ فوری انتخابات سے گریز کیلئے کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی عام آدمی پارٹی کی تائید کے خواہاں ہیں۔ پارٹی ترجمان مکیش شرما نے کہا کہ کانگریس نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا ہے کہ دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے عام آدمی پارٹی کی تائید کے برعکس انتخابات کو ترجیح دی جائے گی۔ اس ضمن میں ایک قرارداد بھی منظور کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر نظرثانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پارٹی رکن اسمبلی نے قیادت سے رجوع ہوکر تائید کی خواہش نہیں کی ہے۔ دہلی اسمبلی میں کانگریس ارکان کی تعداد 8 ہے۔

TOPPOPULARRECENT