Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد

عوام کرپشن سے پاک اور شفاف حکمرانی کے خواہاں: کے سی آر

عوام کرپشن سے پاک اور شفاف حکمرانی کے خواہاں: کے سی آر
حیدرآباد 10 فروری (این ایس ایس) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو دلی مبارکباد دی ہے۔ اُنھوں نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ رائے دہندے بالخصوص شہری عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور اُنھوں نے ایک صحیح پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ کے سی آر نے کہاکہ عوامی نقطہ نظر تبدیل ہوچکا ہے، وہ کرپشن سے پاک اور شفاف حکمرانی کے خواہاں ہیں۔
ہندوستان میں جمہوریت کی بہترین مثال : چندرابابو
حیدرآباد 10 فروری (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی کی غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نائیڈو نے ایک بیان میں کہاکہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی ہندوستان میں جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی اور 70 کے منجملہ 67 نشستوں پر قبضہ کرلیا۔
مودی کی زبانی جمع خرچ کو دہلی کے عوام نے مسترد کردیا: سی پی آئی
حیدرآباد 10 فروری (این ایس ایس) آندھراپردیش سی پی آئی سکریٹری کے رام کرشنا نے آج کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے یہ صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کو مسترد کردیا ہے جو صرف زبانی جمع خرچ اور اپنی تشہیر پر یقین رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ دہلی کے عوام نے مودی کی آواز پر روک لگادی ہے۔ اِس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کی تاریخی کامیابی نے دہلی اسمبلی میں مودی اور امیت شاہ اتحاد کا صفایا کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT