Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں غزل گلوکار غلام علی کا مجوزہ پروگرام

دہلی میں غزل گلوکار غلام علی کا مجوزہ پروگرام

شیوسینا سے مقابلہ کیلئے عام آدمی پارٹی کی فوج متعین
نئی دہلی۔/15اکٹوبر،( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت دہلی میں غزل گلوکار غلام علی کے پروگرام کے موقع پر عام آدمی پارٹی اپنے عسکری کارکنوں ( آرمی آف ورکرس ) کو متعین کرنے میں پس و پیش نہیں کرے گی۔ بشرطیکہ حالات اس کے متقاضی ہوں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ امن و قانون کی برقراری اور بغیر کسی رکاوٹ کے شومنعقد کرنے کی بنیادی ذمہ داری دہلی پولیس کی ہے۔ چونکہ مہاراشٹرا میں دیویندر فڈ نویس کے زیر کنٹرول بی جے پی کی پولیس، دہلی میں نریندر مودی کی پولیس اور وزارت داخلہ کی سربراہی راجناتھ سنگھ کررہے ہیں جوکہ دہلی میں سیکوریٹی کے ذمہ دار ہیں۔ مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ غلام علی کے پروگرام کو شایان شان طریقہ پر منعقد کرنے کیلئے ناگزیر حالات میں ہمارے پارٹی کارکنوں کی فوج طلب کرلی جائے گی اور مجوزہ پروگرام میں کوئی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شیوسینا نے یہ دھمکی دی ہے کہ دہلی میں بھی غزل گلوکار غلام علی کے پروگرام کو درہم برہم کردیا جائے گا جبکہ شیوسینا نے گزشتہ ہفتہ ممبئی اور پونے میں غلام علی کے پروگرامس منسوخ کردینے پر مجبور کردیا تھا۔ جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ممبئی کے پروگرام کی منسوخی کے بعد دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں غلام علی کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے مدعو کیا تھا اور انہوں نے ماہ ڈسمبر میں پروگرام پیش کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT