Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں غیر معلنہ برقی کٹوتی پر بھی ایس ایم ایس سرویس کا آغاز

دہلی میں غیر معلنہ برقی کٹوتی پر بھی ایس ایم ایس سرویس کا آغاز

نئی دہلی 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں لوڈ شیڈنگ مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج اعلان کیا کہ ایک ہیلپ لائین نمبر قائم کیا جارہا ہے جہاں عوام غیر معلنہ برقی کٹوتی پر ایس ایم ایس سے پیام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برقی کمپنیوں سے طویل برقی کٹوتیوں کے تعلق سے وضاحتیں طلب کی جائیں گی اور اگر یہ وضاحت

نئی دہلی 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں لوڈ شیڈنگ مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج اعلان کیا کہ ایک ہیلپ لائین نمبر قائم کیا جارہا ہے جہاں عوام غیر معلنہ برقی کٹوتی پر ایس ایم ایس سے پیام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برقی کمپنیوں سے طویل برقی کٹوتیوں کے تعلق سے وضاحتیں طلب کی جائیں گی اور اگر یہ وضاحتیں غیر اطمینان بخش اور غیر واجبی رہیں تو ان پر جرمانہ کیا جائیگا ۔دہلی کے عوام ایک نمبر 9223166166 پر DL POWER ٹائپ کرکے بھیج سکتے ہیں اور انہیں اپنا نام اور پتہ بھی درج کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ برقی کمپنیوں سے گذشتہ دو سال کا لوڈ شیڈنگ شیڈول بھی معلوم کیا جارہا ہے۔

بیانرس لگانے کے مسئلہ پر راجکوٹ میں کشیدگی
راجکوٹ 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) راجکوٹ میں دو برادریوں کی جانب سے اپنے تہواروں کے بیانرس لگانے کے مسئلہ پر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ اتفاق سے دونوں تہوار ایک ہی دن آ رہے ہیں یہ واقعہ کل رات رائیا روڈ علاقہ میں پیش آیا جہاں پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے کشیدگی کو پھیلنے سے روک دیا ۔ کہا گیا ہے کہ دو گروپس مکر سنکرانتی اور عید میلا کے بیانرس لگا رہے تھے کہ ان کے ارکان کے مابین تکرار شروع ہوگئی ۔ دونوں ہی گروپس ایک دوسرے سے مقابلہ پر اتر آئے تھے اور صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی تاہم پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچالیا ۔

TOPPOPULARRECENT