Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / دہلی میں فضاء انتہائی ناقص بڑی گاڑیوں پر امتناع کی سفارش

دہلی میں فضاء انتہائی ناقص بڑی گاڑیوں پر امتناع کی سفارش

نئی دہلی ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دیوالی سے ایک دن قبل دہلی کے فضائی معیار کا جائزہ لیا گیا اور اسے انتہائی ناقص زمرے میں شامل کیا گیا ۔ جبکہ اس علاقے میں ہوائیں چل رہی ہیں ۔ اس کے باوجود کچرا جلانے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دریں اثناء سی پی ای سی نے سفارش کی ہے کہ شہر دہلی میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر امتناع عائد کردیا جائے کیونکہ ان سے خارج ہونے والی گرین گیسیس سے فضائی آلودگی میں ناقابل بیان اضافہ ہوتا ہے ۔ فضائی معیار پی ایم 2.5 ہونا چاہئیے جبکہ دہلی میں یہ پی ایم 10 ہے جس کی وجہ سے دہلی کی فضاء کو انتہائی ناقص قرار دیا گیا ہے ۔ بڑی گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں ناقابل بیان اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے سی پی ای سی نے ان کے داخلے پر امتناع عائد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ علاوہ ازیں آج دیوالی میں صرف سبز پٹاخوں کی اجازت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT