Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں لوک پال بل کی منظوری کیلئے سشن میں توسیع کا امکان

دہلی میں لوک پال بل کی منظوری کیلئے سشن میں توسیع کا امکان

نئی دہلی 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت دہلی امکان ہے کہ اسمبلی کے جاریہ سرمائی اجلاس میں توسیع کریگی تاکہ جن لوک پال بل کو منظوری دی جاسکے ۔ دہلی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس بل کو منظوری دیدی ہے ۔ حکومت دہلی اس اجلاس میں کئی دوسرے اہم بلوں کو بھی منظوری دلانا چاہتی ہے جن میں تعزیرات ہند کی دفعات میں ترمیم کا بل بھی شامل ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ جن لوک پال بل کو آئندہ ہفتے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا اور اس کو منظور کروانے کیلئے اسمبلی سشن کی مدت میں توسیع کرنا ضروری ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT