Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں ماقبل مانسون ہلکی بارش

دہلی میں ماقبل مانسون ہلکی بارش

نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) وقفے وقفے سے بارشوں نے جن سے گزشتہ ایک دو یوم میں قومی دارالحکومت زیرآب رہا اور چلچلاتی گرمی سے لوگوں کو اشد ضروری راحت حاصل ہوئی، وہ مغربی سمت میں تغیر و تبدل کے سبب ماقبل مانسون پیش آئی بارشیں ہوئیں۔ تاہم یہ راحت مختصر مدتی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے مطلع بڑی حد تک صاف رہنے کی پیش قیاسی کی ہے ج

نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) وقفے وقفے سے بارشوں نے جن سے گزشتہ ایک دو یوم میں قومی دارالحکومت زیرآب رہا اور چلچلاتی گرمی سے لوگوں کو اشد ضروری راحت حاصل ہوئی، وہ مغربی سمت میں تغیر و تبدل کے سبب ماقبل مانسون پیش آئی بارشیں ہوئیں۔ تاہم یہ راحت مختصر مدتی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے مطلع بڑی حد تک صاف رہنے کی پیش قیاسی کی ہے جس میں درجہ حرارت دوبارہ 40 ڈگری کے نشان کو عبور کرجانے کی توقع ہے۔

کوئلہ اسکام : سینئر حکومتی عہدہ دار کو بیرون سفر کی اجازت
نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوئلہ اسکام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج ایک ملزم (حکومت سے وابستہ جوائنٹ سکریٹری) کی عرضی قبول کرلی جس میں جنوبی کوریا کو سرکاری کانفرنس میں شرکت کیلئے سفر کرنے کی اجازت چاہی گئی۔ کے سی سماریا جو سابق میں ڈائریکٹر (کول الوکیشن ۔ I سیکشن) وزارت کوئلہ تھے، ان کی بابت سی بی آئی پراسکیوٹر نے اعتراض نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT