Thursday , December 13 2018

دہلی میں مشتبہ ڈاکو گرفتار

نئی دہلی ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ ڈاکو جس کی عمر 24 سال تھی اور جو چین کھینچ لینے کے واقعات میں مطلوب تھا، آج اس کے اور پولیس کانسٹیبل کے درمیان دہلی کے علاقہ شاہدارا میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دوپہر ایک بجے گرفتار کرلیا گیا جبکہ کانسٹیبل ویویک وشواس نگر میں طلایہ گردی کررہا ہے جس میں دو موٹر سائیکل سواروں کو نہرو گلی کے قریب ایک متاثرہ خاتون کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا۔ کانسٹیبل نے اپنی اسکوٹر پر ان کا تعاقب کیا اور ان کا راستہ روک دیا جس پر دونوں نے کانسٹیبل پر فائرنگ شروع کردی۔ کانسٹیبل نے جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور زخمی ہوگیا اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ زخمی مجرم کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT