Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کی عصمت ریزی کی

دہلی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کی عصمت ریزی کی

نئی دہلی ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : دارالحکومت دہلی میں آج رات ایک 27 سالہ خاتون کی کار میں عصمت ریزی کی گئی ۔ گڑگاؤں میں ڈنر پارٹی کے بعد گھر واپس ہونے کے لیے اس خاتون نے ایک کیاب ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی تھی ۔ ایک ہوٹل میں ڈنر پارٹی ختم ہونے کے بعد اپنی سہیلی کے ہمراہ وسنت وہار تک پہونچی جہاں سے اس نے اپنے گھر جانے کے لیے شام 7 بجے ایک خ

نئی دہلی ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : دارالحکومت دہلی میں آج رات ایک 27 سالہ خاتون کی کار میں عصمت ریزی کی گئی ۔ گڑگاؤں میں ڈنر پارٹی کے بعد گھر واپس ہونے کے لیے اس خاتون نے ایک کیاب ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی تھی ۔ ایک ہوٹل میں ڈنر پارٹی ختم ہونے کے بعد اپنی سہیلی کے ہمراہ وسنت وہار تک پہونچی جہاں سے اس نے اپنے گھر جانے کے لیے شام 7 بجے ایک خانگی ٹیکسی کمپنی کی کار کو کرایہ پر حاصل کیا لیکن راستے میں ٹیکسی ڈرائیور نے کار کو ایک سنسان جگہ لے جاکر روک دیا اور کار کے دروازے بند رکھ کر عصمت ریزی کی ۔ بعد ازاں اس کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ دیا ۔ خاتون نے ٹیکسی کے نمبر پلیٹ کی تصویر لی اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے اس خاتون کو طبی معائنے کے لئے روانہ کیا ۔ میڈیکل رپورٹ میں عصمت ریزی کے شواہد پائے گئے تاہم خاتون کو کوئی نشیلی دوا نہیں دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT