Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں پولیس کانسٹبل کو گولی مار دی گئی

دہلی میں پولیس کانسٹبل کو گولی مار دی گئی

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بیرون دہلی علاقہ نیرلا میں کل رات ایک 27 سالہ پولیس کانسٹبل کو اس کے مکان کے قریب گولی مار کرہلاک کردیا گیا ۔ مہلوک کی بحیثیت کانسٹبل جتندر کھتری شناخت کرلی گئی جسے سیول لائن پولیس اسٹیشن پر متعین کیا گیا تھا،وہ ڈیوٹی کے بعد اپنے مکان نیرلا واپس آرہا تھاکہ یہ واقعہ پیش آیا ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتای

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بیرون دہلی علاقہ نیرلا میں کل رات ایک 27 سالہ پولیس کانسٹبل کو اس کے مکان کے قریب گولی مار کرہلاک کردیا گیا ۔ مہلوک کی بحیثیت کانسٹبل جتندر کھتری شناخت کرلی گئی جسے سیول لائن پولیس اسٹیشن پر متعین کیا گیا تھا،وہ ڈیوٹی کے بعد اپنے مکان نیرلا واپس آرہا تھاکہ یہ واقعہ پیش آیا ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس واقعہ کی رات 10.15 بجے ہمیں اطلاع ملی۔ کھتری کو پیٹ میں گولی ماری گئی تھی۔ اسے ارکان خاندان نے فارئیس ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ حملہ آوار مہلوک کانسٹبل کو جانتے تھے اور پرانی خصومت کی بناء اسے مار دیا گیا ۔ پولیس کیس درج کر تے ہوئے تمام زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے کہ آیا کانسٹبل کی کسی سے پرانی مخاصمت تو نہیں تھی۔ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ واضح رہے کہ 3 دن قبل بھی دہلی کے مضافات میںایک چیک پوسٹ پر بدمعاشوں نے ایک پولیس کانسٹیبل کو گرلی مار کر ہلاک کردیا تھا جبکہ یہ کانسٹبل موٹر سیکل پر غیر قانونی شراب منتقل کرنے کی اطلاع پر اسے روکنے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT