Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / دہلی میں پولیوشن ایمرجنسی، اسکولس اتوار تک بند

دہلی میں پولیوشن ایمرجنسی، اسکولس اتوار تک بند

 

نئی دہلی ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی فضاء میں کہر کے ساتھ دھویں، گردوغبار کی منڈالتی پرتیں مزید گھنے ہوگئی ہیں، جس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر حدبصارت صفر ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں ہوا کا معیار مزید ابتر ہوتے ہوئے آفت کی سطحوں کو چھوچکا ہے جس سے نہ صرف بیماروں بلکہ صحتمند افراد پر سنگین اثرات مرتب ہونے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ہوائی معیار کا اعشاریہ 500 کی پٹی پر 487 کے نشان تک پہنچ گیا ہے جو اگر 500 تک پہنچے آئندہ دو دن تک اسی مقام پر برقرار رہتا ہے تو آلودگی سے نمٹنے ہنگامی حالات کا اعلان ناگزیر ہوجائے گاجس کے تحت دوبارہ گاڑیوں پر جفت و طاقت نظام کا نفاذ، تعمیراتی و انہدامی سرگرمیوں پر امتناع ناگزیر ہوجائے گا۔ دہلی حکومت نے 12نومبر تک تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور کلاسوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے آج ٹوئیٹ کیا ’’دہلی میں آلودگی کی وجہ سے فضا کی حالت خراب ہے اور ایسی صورتحال میں بچوں کی صحت سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اتوار تک دہلی کے سبھی اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم کے تحت دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 12 نومبر تک بند رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT