Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں پٹاخوں پر امتناع کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

دہلی میں پٹاخوں پر امتناع کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے دہلی ۔ قومی دارالحکومت علاقہ میں پٹاخوں کی فروخت پر امتناع کے لئے گزشتہ سال صادر کردہ حکم کے احیاء کیلئے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ۔ جسٹس اے کے سکری کی قیادت میں ایک بنچ پر دائر کردہ درخواست کی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ ( سی پی سی بی ) نے تائید کی اور کہا کہ /11 ڈسمبر 2016 ء میں جاری کردہ حکم بحال کیا جانا چاہئیے۔
اور اس کے تحت دہلی ۔ قومی دارالحکومت کے علاقہ میں پٹاخوں کے استعمال پر امتناع عائد کیا جانا چاہئیے ۔ عدالت عظمی نے اپنے اس حکم کے ذریعہ قومی دارالحکومت کے علاقہ میں پٹاخوں کی خوردہ و ٹھوک ۔۔۔۔۔ کے تمام لائسنسوں کو معطل کردیا تھا ۔ تاہم اس سال /12 ستمبر کو عدالت عظمی نے اپنے ان احکام کو عارضی طور پر واپس لے لیا تھا۔ درخواست گزار ارجن گوپال کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ گوپال شنکر نارائنن نے دوران سماعت بنچ سے کہا کہ قومی دارالحکومت کے علاقہ میں پٹاخوں کے استعمال پر امتناع کو بحال کیا جانا چاہئیے ۔ کیونکہ گزشتہ سال دیوالی کے دوران اور مابعد فضائی آلودگی میں زبردست اضافہ ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT