Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں پٹاخوں پر پابندی میں توسیع کی تازہ درخواست

دہلی میں پٹاخوں پر پابندی میں توسیع کی تازہ درخواست

نئی دہلی۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں آج ایک تازہ درخواست داخل کی گئی جس میں دارالحکومت دہلی میں پٹاخوں کی فروخت پر 31 اکٹوبر کے بعد بھی پابندی برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ پٹاخوں کی فروخت پر عائد پابندی میں توسیع کردے۔ چیف جسٹس دیپک مسرا اور جسٹس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ اس بات پر غور کرنے کا کہ آیا درخواست میں پٹاخوں پر پابندی کی توسیع دینے کی خواہش کی گئی ہے تو اس پر فوری سماعت کی جاسکتی ہے۔ درخواست گزار کی پیروی کرنے والے وکیل ارجن گوپال نے جن کی درخواست پر ہی عدالت نے پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی اور کہا گیا تھا کہ اس احکام کو 31 اکٹوبر کے بعد میں توسیع دی جائے کیوں کہ دارالحکومت دہلی میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور پٹاخوں کی فروخت سے مزید آلودگی پھیلے گی۔ پٹاخوں پر پابندی کے فیصلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بنچ نے کہا کہ لائسنس رکھنے والے تاجروں کو متعلقہ حکام سے درخواست کرنی چاہئے کہ وہ ان کے لائسنس کی مدت کو یکم نومبر تک توسیع دے۔

TOPPOPULARRECENT