Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں پیاز 80 روپئے فی کیلو

دہلی میں پیاز 80 روپئے فی کیلو

نئی دہلی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیاز صارفین کی آنکھوں میں آنسو بہا رہی ہے کیونکہ دارالحکومت دہلی میں اس کی قیمت کھلے بازار میں 80 روپئے فی کیلو تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے قیمت پر کنٹرول کیلئے اقدامات کے باوجود سربراہی کم ہونے کی وجہ سے یہ مہنگی ہوتی جارہی ہے۔ اگر نئی فصل کی آمد میں تاخیر ہو تو قیمتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ اگریکلچرل مارکیٹنگ کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ دہلی کی منڈیوں میں پیاز کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT