Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں چلتی کار میں اجتماعی عصمت ریزی

دہلی میں چلتی کار میں اجتماعی عصمت ریزی

نئی دہلی۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست یو پی میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ ایسے ہی ایک اور واقعہ میں ایک 25سالہ لڑکی کی جنوبی دہلی میں ایک چلتی ہوئی کار میں مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کل پولیس سے رجوع ہوئی تھ

نئی دہلی۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست یو پی میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ ایسے ہی ایک اور واقعہ میں ایک 25سالہ لڑکی کی جنوبی دہلی میں ایک چلتی ہوئی کار میں مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کل پولیس سے رجوع ہوئی تھی جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ دوسرے واقعہ میں ایک24سالہ لڑکی نے شکایت کی کہ 9جون کی شب کو جب وہ ہمیر پور پولیس اسٹیشن اپنے شوہر کی رہائی کیلئے پہنچی تو ایک سب انسپکٹر نے پولیس اسٹیشن کے اندر اس کی عصمت ریزی کی لیکن دوسری طرف ڈی آئی جی ( باندہ رینج ) امیتابھ نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کی طبی جانچ کے بعد اس کے جسم پر زخم کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے جبکہ طبی رپور ٹ میں خاتون کو تین ماہ کی حاملہ بھی قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT