Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی میں چوتھا ٹسٹ : ڈی ڈی سی اے کی میزبانی پر تعطل برقرار

دہلی میں چوتھا ٹسٹ : ڈی ڈی سی اے کی میزبانی پر تعطل برقرار

نئی دہلی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے ٹسٹ کی میزبانی کے تعلق سے تعطل آج بھی جاری رہا جبکہ ریاستی حکومت کے محکمہ ٹیکس نے 3 تا 7 ڈسمبر کو مقررہ اس میچ کیلئے ہنوز منظوری نہیں دی ہے۔ ڈی ڈی سی اے کو اس میچ کی میزبانی کیلئے کلیرنس حاصل کرنا ہو تو زائد از 24 کروڑ روپئے کا انٹرٹینمنٹ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ گزشتہ دو روز میں کئی تبدیلیاں ہوئیں جبکہ نائب صدر اسوسی ایشن چیتن چوہان نے چیف منسٹر اروند کجریوال سے ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT