Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں چیف منسٹر کے دانتوں کا علاج

دہلی میں چیف منسٹر کے دانتوں کا علاج

ڈینٹل سرجن نے روٹ کنال ٹریٹمنٹ انجام دیا
حیدرآباد۔13۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو ان دنوں دانتوں کے علاج کے سلسلہ میں نئی دہلی میں ہیں، کل ماہر ڈینٹل سرجنس نے روٹ کنال ٹریٹمنٹ انجام دیا۔ چیف منسٹر اس سرجری کے بعد آرام کر رہے ہیں۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے دانتوں کا کامیابی سے علاج مکمل ہوچکا ہے اور وہ دو دن بعد حیدرآباد واپس ہوں گے ۔ چیف منسٹر حال ہی میں اپنی آنکھ کی سرجری کے لئے نئی دہلی میں مقیم تھے۔ کے سی آر اگرچہ گزشتہ تین دن سے نئی دہلی میں قیام پذیر ہیں لیکن انہوں نے کوئی سیاسی سرگرمی کو دورہ کا حصہ نہیں بنایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ خالص دانتوں کے علاج کے لئے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ دہلی میں قیام کے دوران انہوں نے وزیراعظم یا کسی اور مرکزی وزیر سے ملاقات نہیں کی۔ تلنگانہ سے ناانصافی کے مسئلہ پر ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں میں احتجاج درج کرایا لیکن چیف منسٹر دہلی میں قیام کے دوران اس مسئلہ پر مرکز سے نمائندگی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے ارکان پارلیمنٹ اور حیدرآباد میں مقیم وزراء اور قائدین کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ عیادت کیلئے نہ آئیں۔

TOPPOPULARRECENT