Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ڈینگو سے ایک اور موت

دہلی میں ڈینگو سے ایک اور موت

نئی دہلی ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈینگو کا ایک 38 سالہ مریض مبینہ طور پر طبی لاپرواہی کے سبب فوت ہوگیا، جس نے دہلی میں اموات کی تعداد 21 تک پہنچا دی، جبکہ سارے دارالحکومت کے اسپتالوں میں مچھر سے آنے والے بخار سے متاثرہ افراد کا ہجوم برقرار ہے۔ اس صورتحال نے شہر کی حکومت کو 55 ڈسپنسریز کو دوشنبہ سے ’فیور اینڈ ڈینگو کلینکس‘ میں تبدیلی کا حکم دینے پر مجبور کیا ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت نے دہلی حکومت کو تازہ صلاح میں کہا کہ مچھروں کی افزائش کے سدباب میں شدت پیدا کریں جبکہ ماہرین کا انتباہ ہے کہ تازہ بونداباندی کے تناظر میں ڈینگو کی صورتحال ابتر ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT