Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں ڈینگو کے 830 سے زائد کیسس

دہلی میں ڈینگو کے 830 سے زائد کیسس

نئی دہلی۔31 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں جاریہ سال اگسٹ تک ڈینگو کے 830 سے زائد کیسس ریکارڈ کئے گئے ہیں اور گزشتہ پانچ سال کے دوران یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ میونسپل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 اگسٹ تک جملہ 780 کیسیس ریکارڈ کئے گئے ان میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 250 تازہ کیسس شامل ہیں۔ صرف ماہ اگسٹ میں 778 کیسس درج کئے گئے جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔ ڈینگو سے متاثر ہونے والوں میں فلسطینی سفارتکار اور اُن کے دو لڑکے بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT