Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں کشمیری علیحدگی پسند قائدین نظربند

دہلی میں کشمیری علیحدگی پسند قائدین نظربند

نئی دہلی 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک مذاکرات سے عین قبل کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو آج طیرانگاہ دہلی پر آمد کے ساتھ ہی حراست میں لے لیا گیا اور انھیں کل یہاں پہاکستان کے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شبیر شاہ جیسے ہی طیارہ سے اُترے سنٹرل سکیوریٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس نے ان سے دریافت کیاکہ وہ دہلی میں کہاں قیام کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد اپنی نگرانی میں لے کر چلے گئے۔ شبیر شاہ اور دیگر 2 علیحدگی پسند قائدین محمد عبداللہ طاری اور ضمیر احمد شیخ جنوبی دہلی کے ایک گیسٹ ہاؤز میں قیام پذیر ہیں جہاں پر انھیں نظربند کردیا گیا ہے اور پولیس عہدیداروں نے ان سے کہا ہے کہ سرینگر واپس جانے کیلئے وہ آزاد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT