Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے احتجاجی کارکنوں پر پولیس کا ظلم

دہلی میں کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے احتجاجی کارکنوں پر پولیس کا ظلم

حیدرآباد۔12فبروری(سیاست نیوز) کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے چلو پارلیمنٹ احتجاج کے دوران طلبہ پولیس کے بدریغ لاٹھی چارج کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے تنظیم کے قومی صدر جناب سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ پولیس اور حکومت کا عامرانہ رویہ اے آئی ایس ایف قائدین اور کارکنوں کے حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہاکہ اے آئی ایس ایف نے

حیدرآباد۔12فبروری(سیاست نیوز) کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے چلو پارلیمنٹ احتجاج کے دوران طلبہ پولیس کے بدریغ لاٹھی چارج کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے تنظیم کے قومی صدر جناب سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ پولیس اور حکومت کا عامرانہ رویہ اے آئی ایس ایف قائدین اور کارکنوں کے حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہاکہ اے آئی ایس ایف نے کے جی سے لیکر پی جے تک مفت تعلیم‘ تعلیمی نصاب سے فرقہ پرست مواد کو ہٹانے ‘ کامن اسکول سسٹم کو لاگو کرنے اور ہندوستان بھر میں لڑکیوں کے پیش آنے والے واقعات کی روک تھام‘ بیرونی تعلیمی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو فوری بند کرنے میں مرکزی او رریاستی انتظامیہ کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کے مطالبات پراے ائی ایس ایف نے رام لیلا میدان سے ایک ریالی نکالی جو پارلیمنٹ کے قریب روکنے کے لئے دہلی پولیس نے پہلے تو فواروں کا استعمال کیا اور بعد میں طلبہ پر بے دریغ لاٹھیاں برسانی شروع کردی جس کے سبب چالیس سے زائد کارکن بشمول قومی اور ریاستی قائدین پولیس لاٹھی چارج میں زخمی ہوگئے

انہوں نے مزید کہاکہ پانچ لڑکیاں بھی پولیس کی لاٹھی چارج کے سبب شدید زخمی ہوگئی ہیں جو دہلی کے مختلف خانگی دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ جناب سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ اے آئی ایس ایف کے پانچ ہزار سے زائد قائدین او رکارکنوں نے اس ریالی میں حصہ لیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اے آئی ایس ایف قائدین او رکارکنوں کے ساتھ دہلی پولیس کے رویہ کے خلاف قومی سطح پر 14فبروری کو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا بھی اعلان کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ اے آئی ایس ایف کے مطالبات کی یکسوئی تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ طاقت کا استعمال اے ائی ایس ایف کے حوصلوں کو کبھی کمزور نہیںکرسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT