Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / دہلی میں کڑاکے کی سردی

دہلی میں کڑاکے کی سردی

نئی دہلی، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں آج صبح لوگوں کڑاکے کی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے حساب سے تین ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے 8 بجے رطوبت کی سطح 100 فیصد رہی۔ دن میں آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ منگل کو کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.6 ڈگری سلسیس درج کیا تھا۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دارالحکومت میں صبح 10بجے ہوا کا معیار بہت خراب درج کیا گیا۔
کم ویژیبلٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر 35 ریل گاڑیاں یہاں تاخیر سے پہنچیں۔

TOPPOPULARRECENT