Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں کہرے کی وجہ سے پرواز یں متاثر

دہلی میں کہرے کی وجہ سے پرواز یں متاثر

نئی دہلی، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج صبح شدید کہرے کی وجہ سے اندراگاندھی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت بری طرح متاثر رہی۔ دھند کے سبب کئی پروازیں تاخیر سے چلیں۔ افراتفری کی صورتحال تھی کیونکہ متعدد مسافر اپنی پروازوں کے طویل انتظار سے بے حد پریشان تھے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم از کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے ۔ حد نظر 50 میٹر سے کم رہی۔ کل کہرے اور دیگر اسباب کی وجہ سے 200 پروازوں کی آمدورفت متاثر رہیں۔

 

نوٹوں پرپابندی کیخلاف سڑک پر اترے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام کے استاد
بیتول،2 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھو رام راجن کے استاد رہے آلوک ساگر نے آج مدھیہ پردیش کے بیتول میں نوٹوں پر پابندی کی مخالفت کی۔سماج وادی جن پریشد کے کارکنوں کے ساتھ بیتول کلکٹوریٹ پہنچے آلوک ساگر نے نوٹوں پر پابندی کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے لئے ایک میمورینڈم ایڈیشنل کلکٹر کو پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT