Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں گاؤ کشی روکنے مفاد عامہ کی درخواست مسترد

دہلی میں گاؤ کشی روکنے مفاد عامہ کی درخواست مسترد

نئی دہلی 6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست کو مسترد کردیا ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ قومی دارالحکومت علاقہ میں گاؤ کشی اور بیف کی فروخت پر امتناع عائد کردیا جائے ۔ چیف جسٹس جی روہینی اور جسٹس جئینت ناتھ پر مشتمل ایک بنچ نے اس درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہاں پہلے ہی جانوروں کے تحفظ سے متعلق قانون موجود ہے جس سے مویشیوں کا تحفظ ہوسکتا ہے ۔ اڈیشنل اسٹانڈنگ کونسل سنجئے گھوش نے ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے مزید کہا کہ یہ درخواست صرف تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے اور اسے فوری مسترد کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں پہلے سے جو قانون موجود ہے وہ مویشیوں کے تحفظ کیلئے خاص طور پر زرعی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے والے مویشیوں کے تحفظ کیلئے کافی ہے اور مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT