Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں ہلکی بارش سے فضائی آلودگی میں کمی

دہلی میں ہلکی بارش سے فضائی آلودگی میں کمی

نئی دہلی۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دار الحکومت دہلی میں آج علی الصبح ہلکی بارش اور ہوائیں چلنے سے فضائی آلودگی کی سطح کم ہوئی ہے ، جس سے دہلی والوں کو گرد وغبار اور دھویں کے کہر کے بادل سے ضرور وقتی راحت مل گئیہے ۔ ایئر کوالٹی اور موسمیاتی پیش قیاسی و ریسرچ سسٹم کے مطابق فضائی آلودگی میں پی ایم کی سطح گزشتہ روز کے مقابل آج کم ہوئی ہے ۔ پی ایم 10 کا لیول بھی جمعہ کے 258جی سے 136 جی ہوگیا ہے ، جبکہ پی ایم 2.5 کا لیول 168 ایلسے 79 جی تک نیچے آگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ دہلی میں آج اقل ترین درجہ حرارت 15.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے تین درجہ زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT