Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 1200 کیلو پٹاخے ضبط، 29 گرفتار

دہلی میں 1200 کیلو پٹاخے ضبط، 29 گرفتار

نئی دہلی ۔ 18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) پٹاخوں کی فروخت پر سپریم کورٹ کی طرف سے عارضی امتناع عائد کئے جانے کے بعد دہلی پولیس نے اپنی خصوصی مہم کے ایک حصہ کے طور پر 1,200 کیلو پٹاخے ضبط کرتے ہوئے 29 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے 13 پولیس ڈسٹرکٹس میں ڈپٹی کمشنرس کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی کہ اس شہر میں پٹاخے فروخت نہ کئے جائیں۔ صورتحال کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ دہلی پولیس کے پی آر او مدھوورما نے کہا کہ پٹاخوں کی فروخت کے خلاف پولیس مہم میں 1,241 کیلو پٹاخے ضبط کرتے ہوئے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 29 ایف آئی آر درج کئے گئے۔ گذشتہ روز بی جے پی کے مقامی لیڈر نے دہلی کے بعض علاقوں کے بچوں میں پٹاخے تقسیم کیا تھا اور عدالتی احکام کی دانستہ خلاف ورزی کے طور پر سپریم کورٹ کے روبرو بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT