Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں 13 اپریل کو سالانہ جشن بہار مشاعرہ

دہلی میں 13 اپریل کو سالانہ جشن بہار مشاعرہ

امریکہ اور جاپان کے شعراء کی بھی شرکت
نئی دہلی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بیرون ملک بشمول جاپان اور امریکہ کے ممتاز اردو شعراء اس ہفتے منعقدہ شدنی سالانہ جشن بہار مشاعرہ میں یہاں شاعری کے دلدادہ و بازوق سامعین کو محظوظ کرنے والے ہیں۔ غیر نفع بخش جشن بہار ٹرسٹ کے زیر اہتمام 20 واں سالانہ مشاعرہ یہاں قومی دارالحکومت میں 13 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ شرکاء شعراء میں عبداللہ عبداللہ اور فرحت شہزاد امریکہ کی نمائندگی کریں گے جبکہ کینیڈا سے تقی عابدی، جاپان سے سویمانی اور سعودی عرب سے عمر سلیم العیدروس بھی مشاعرہ میں حصہ لیں گے۔ نامور ہندوستانی شعراء وسیم بریلوی، منصور عثمانی، پاپولر میرٹھی، لکشمی شنکر باجپائی، شبینہ ادیب، گوہر رضا، دیپتی مشرا، اقبال اشہر، منظر بھوپالی، مینو بخشی صاحبہ، ریحانہ نواب، لیاقت جعفری اور حسین حیدری بھی اس مشاعرہ میں حصہ لیں گے۔ بانی جشن بہار ٹرسٹ کامنا پرساد نے ایک بیان میں بتایا کہ کتھک کے استاد پنڈت برجو مہاراج مہمان خصوصی رہیں گے جبکہ سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی اس ادبی شام کی صدارت کریں گے۔ یہ مشاعرہ ڈی پی ایس، متھرا روڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کا مشن ہندوستان کی ثقافتی اور ادبی روایات کا تحفظ اور اسے فروغ دینا ہے جو گزشتہ دو دہوں سے کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT