Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں 2 ماہ کے دوران 290 عصمت ریزی کے واقعات

دہلی میں 2 ماہ کے دوران 290 عصمت ریزی کے واقعات

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی میں جاریہ سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 290 عصمت ریزی کیس درج کئے گئے ۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع دی ۔ قومی دارالحکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ جاریہ سال جنوری اور فروری کے دوران عصمت ریز

نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی میں جاریہ سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 290 عصمت ریزی کیس درج کئے گئے ۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع دی ۔ قومی دارالحکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ جاریہ سال جنوری اور فروری کے دوران عصمت ریزی کے 290 کیس درج کیے گئے ہیں ۔ جب کہ اس مدت کے دوران خواتین پر حملوں کے 662 کیس اور بدسلوکی کے 212 کیس درج کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں سال 2014 اور 2013 کے دوران بالترتیب 2166 اور 1,636 اور سال 2012 میں 706 عصمت ریزی کیس درج کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT