Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 2500 مدہوش موٹر رانوں کو چالان

دہلی میں 2500 مدہوش موٹر رانوں کو چالان

نئی دہلی۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)تقریباً 2500 موٹر رانوں کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں چالان کیا گیا اور ان کے لائسنس ضبط کرلئے گئے۔ ہولی کے دوران دہلی میں پولیس نے خصوصی مہم چلائی تھی۔ دہلی پولیس نے آج 5600 موٹر رانوں کے خلاف 8 بجے صبح سے 4 بجے شام تک مختلف جرائم بشمول تیز رفتاری سے گاڑی چلانے، شراب پی کر گاڑی چلانے اور ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے کے الزام میں چالان کیا۔ 1941 افراد کے خلاف شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں چالان کیا گیا جبکہ کل یہی تعداد 558 تھی۔ ان تمام کے لائسنس ضبط کرلئے گئے اور وہ تین ماہ بعد واپس کئے جائیں گے جیسا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے۔ اسپیشل کمشنر پولیس (ٹریفک) مکتیش چندر نے اس کا انکشاف کیا۔ 313 افراد تیز رفتار سے گاڑی چلانے اور 218 خطرناک ڈرائیونگ اور 2129 ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ، 499 موٹر سائیکل پر تین افراد کی سواری اور 130 کو غلط سمت سے گاڑی چلانے کے الزام میں چالان کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT