Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 27اکٹوبر کو’ جشن ادب کا آغاز‘

دہلی میں 27اکٹوبر کو’ جشن ادب کا آغاز‘

نئی دہلی ۔ 22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اردو اور ہندی کی مالا مال ثقافتی اور ادبی ورثہ کا جشن مناتے ہوئے تین روزہ جشن ادب کا آغاز مرکزی وزیر برائے ثقافت مہیش شرما اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار آرٹس پر کریں گے ۔ افتتاحی تقریب میں نامور شعراء اشوک چکردھر ‘ ہندوستانی کلاسیکی گائیک چھنو لعل مشرا ‘ ناقد اور مصنف گوپی چند نارنگ اور دیگر شرکت کریں گے ۔ جشن ادب فاؤنڈیشن کے مقصد کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں ادارہ کے بانی اردو شاعر کنور رنجیت چوہان نے کہا کہ یہ ایک مہم ہے جس کے ذریعہ نوجوانوں نسلوں کو ہمارے مالا مال ثقافت اور روایات سے واقف کروایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے شاعر اور مصنف عظیم ادبی کام کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس تجربہ کا فقدان ہے ۔ قدیم اور نئی نسلوں کو یکجا کرنے سے ہمارا مقصد دونوں کے درمیان کی خلیج پاٹنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT