Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 50 ہزار ڈرائیونگ لائسنس معطل

دہلی میں 50 ہزار ڈرائیونگ لائسنس معطل

نئی دہلی ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 2 ماہ کے دوران تیز رفتاری اور حالت نشہ میں اور موبائل پر بات چیت کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے پر 50 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے گئے ۔ اسپیشل پولیس کمشنر ( ٹریفک ) مسٹر مکیش چندا نے بتایا کہ روڈ سیفٹی پر سپریم کورٹ کمیٹی کی ہدایات کو روبعمل لاتے ہوئے 16 دسمبر سے اب تک 50,636 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے گئے جن میں 29,593 لائسنس سرخ بتی ( ریڈ لائٹ ) کو نظر انداز کردینے اور 17,593 تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور 2,278 موبائل پر بات کرنے اور 622 حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے پر لائسنس منسوخ کردئیے ، جملہ منسوخ شدہ لائسنس میں 33012 دہلی اور باقیماندہ پڑوسی ریاستوں کے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ قصور وار افراد کے لائسنس متعلقہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ جس کے باعث وہ ڈرائیونگ کے لیے نا اہل تصور کیے جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT